حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ شیعہ سنی علما امام حسین علیہ السلام کے قاتل یزید کے کفر پر متفق ہیں۔ کیونکہ وہ وحی الٰہی ، شریعت محمد ی کا منکر اور نواسہ رسول کا قاتل تھا۔ حیران ہیںکہ آج کے دور میں بھی یزید کے چندطرفدا ر مختلف تاویلیں کرکے اس ظالم و فاسق حکمران کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ جو دراصل بغض اہل بیت رکھتے اورکم علمی کی وجہ سے اپنی ضد پر قائم ہیں۔جامع علی مسجد جامعتہ المنظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام احمد بن حنبل وغیرہ نے یزید کے کفر کے بارے فتویٰ دیاجس کی اہم دلیل قتل ِ حسینؑ ہے۔بعض نے کہا کہ یزید ضروریاتِ دین کامنکر تھا۔شراب اسلام میں حرام ہے لیکن وہ شراب پیتا بھی تھا اور کتوں کے منہ میں ڈال کر خود پیتا تھا ۔پھر یہ کہتا تھاکہ اگر شراب دین ِ محمد میں حرام ہے تو دین ِمسیح میں حلال ہے لہٰذا اس نے حرام ِ محمد کو حلال کر کے کفر کا ارتکاب کیا۔اس کے علاوہ اس نے وحی ¿ الٰہی کا بھی انکار کیا تھا اور بلا شبہ وحی کا منکر کافر ہے۔ جب اسیران ِ کربلا ءاس کے دربا ر میں پیش ہوئے تو اس نے حضرت زینب ؑ کو خطاب کر کے کہا تھا کہ نہ کوئی وحی آئی ہے نہ کوئی خبر ہے یہ سب بنو ہاشم کا کھیل تھا(نعوذباللہ) ۔ اس نے اپنے کفریہ اشعار میں وحی و رسالت کا انکار کیا ۔اس کے علاوہ مدینہ منورہ کی تاراجی ، مسجد نبوی کی بے حرمتی ، 700حافظان ِ قرآن کا قتل ،اصحاب کا قتل ، مسلمان عورتوں کی عصمت دُری ، خانہ ¿ خدا کی آتش زنی جیسے سنگین جرائم کے باوجود بھی کیا یزید کا کفر ثابت نہیں؟علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ جن علمائے اہل سنت نے یزید کے کفر کا فتویٰ دیا ان میں شاہ محمد سلیمان ، ابن جوزی، جلال الدین سیوطی ، تفتازانی ، محمود آلوسی ، وحید الزمان و غیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یزید کا کفر دراصل اس کی عیسائی ماں کی تربیت کا نتیجہ ہے۔تمام ذمہ دار مسلمان علماءیزید کے کفر پر متفق ہیں ، لعنت تو بہت چھوٹی بات ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اربعین کے بہترین انتظامات پرعراق حکومت کے شکرگذار ہیں۔ گذشتہ دنوں کربلاءعراق میں اربعین پر دنیا بھر سے آنے والے زائرین کا اجتماع انسانی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع تھا ۔ فقط ایران سے 35لاکھ زائرین کربلا گئے۔ باقی دنیا سے 70لاکھ کے قریب زائرین کربلاءپہنچے جن میں پاکستان سے سنی شیعہ زائرین کی تعداد 2لاکھ کے قریب ہے ۔ ان میں ایک لاکھ کے قریب ہوائی جہازوں سے اور 85000ہزار کے قریب زمینی راستہ تفتان بارڈر سے ایران کے راستے عراق گئے۔اِن کے علاوہ باقی تعداد مقامی عراقی زائرین کی تھی ۔مجموعی طور پر 3کروڑ کے قریب زائرین اربعین کے دنوں میں کربلا ءپہنچے ۔ ان میں سے کافی تعداد نے نجف تا کربلاء3سے 5دن پیدل سفر کیا ۔ ان زائرین کا جس طرح عراقیوں نے استقبال اور خدمت کی اُس کی مثال کہیں بھی نہیں ملتی۔ عام عراقی سے لے کر سرمایہ داروں نے مہمان زائرین کی خدمت کیلئے اپنا مال ، اپنے گھر اور سال بھر کی کمائی وقف کر دی ۔ علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ عرب اگرچہ مغرور ہوتے ہیں لیکن اربعین کے موقع پر سرمایہ دار عراقی بھی سڑک کے کنارے گزرنے والے زائرین کی منت سماجت کرتے کہ ان کے گھر یا ان کے بنائے ہوئے مہمان خانے میں کچھ دیر تشریف لائیں ،انہیں جوتے پالش کرنے اور کپڑے دھونے کی سعادت کا موقع دیں۔اربعین کا عظیم ترین اجتماع اور ان کی خدمت و میزبانی درحقیقت سیدالشہدا ءکی مظلومیت اور خالص ترین قربانی کا نتیجہ ہے کہ دنیا کے گوشہ و کنار سے 3کروڑ کے قریب افراد نے درِ حسین پر جبین نیاز جھکائی ۔
![شیعہ سنی علما امام حسین علیہ السلام کے قاتل یزید کے کفر پر متفق ہیں، علامہ نیاز نقوی شیعہ سنی علما امام حسین علیہ السلام کے قاتل یزید کے کفر پر متفق ہیں، علامہ نیاز نقوی](https://media.hawzahnews.com/d/2019/09/30/4/855629.jpg)
حوزہ/علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ شیعہ سنی علما امام حسین علیہ السلام کے قاتل یزید کے کفر پر متفق ہیں۔ کیونکہ وہ وحی الٰہی ، شریعت محمد ی کا منکر اور نواسہ رسول کا قاتل تھا۔ حیران ہیںکہ آج کے دور میں بھی یزید کے چندطرفدا ر مختلف تاویلیں کرکے اس ظالم و فاسق حکمران کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔
-
میدان کربلا مسلمانوں کے درمیان باہمی اخوت، اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کا عملی مظہر ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اس عالمی اور زمان و مکان کے ہر قید و بند سے ماوراء نہضت کو کسی فرقے کی دوسرے فرقے، یا کسی قبیلے کی دوسرے قبیلے…
-
اسلام کیخلاف پراپیگنڈہ کی بجائے مغرب اپنے مذہبی جنونیوں کی تربیت کا انتظام کرے، علامہ نیاز نقوی
حوزہ/علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا کہ مقدسات دین کے دفاع پر بہادر نوجوان عمر الیاس کو سلام پیش کرتے ہیں، اس کے عظیم کارنامے کی عالَم اسلام قدردانی کرے،…
-
روضہ مبارک امام حسین اور حضرت عباس(عليهما السلام) میں مجلس شام غریباں منعقد
حوزہ/اہل کربلا شام غریباں (11محرم کی رات) کو اپنے بچوں اور خواتین کے ہمراہ خیامِ حسینی میں آتے ہیں اور وہاں موم بتیاں جلاتے ہیں اور حضرت زینب(ع) اور امام…
-
اسلام کا عظیم سپاہی اپنی آرزو تک پہنچا / سردار سلیمانی شہید ہوگئے
حوزه/ کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی گذشتہ رات بغداد ایئرپورٹ جانے والے راستے میں شہید ہوگئے۔
-
لبیک یاحسین کانعرہ وقت کے یزیدیوں کے مقابلے میں استقامت کامظہر ہے، متولی حرم امام رضا(ع)
حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے کہا ہے کہ آج لبیک یاحسین کانعرہ وقت کے یزیدیوں اورسامراجی طاقتوں کے مقابلے میں استقامت اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد…
-
انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر میں مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں،امام جمعہ تہران
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے کشمیر میں انسان سوز مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی کھوکھلی…
-
گنبد کاووس میں دو طلباء کے قاتل کا اعتراف + تفصیلات
حوزہ / ایران کے شہر گنبد کاووس میں کچھ دن پہلے دو اہلسنت طلباء قتل کے واقعہ میں گرفتار قاتل نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ذاتی دشمنی کی بنا پر اسلحہ کے حصول…
-
شیخ زکزاکی پر ہونیوالے تشدد پر عالم اسلام میں تشویش پائی جاتی ہے،علامہ نیاز حسین نقوی
حوزہ/علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے اسلامی تحریک نائجیریا کے سربراہ ممتاز عالم دین شیخ ابراہیم زکزاکی پر گذشتہ 3 سال سے تشدد اور غیر انسانی سلوک پر شدید…
-
کمال تک پہنچنے کے لئے طلاب کو اپنے علم پر عمل کرنا چاہئے،حجت الاسلام والمسلمین رخشاد
حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین رخشاد نے کہا: علم حاصل کرنے کے لئے انگیزے کا ہونا ضروری ہے
-
-
زاہدان میں ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کا اجلاس
حوزہ/ایران اور پاکستان نے مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کے ساتویں اجلاس کے اختتام پر باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں ۔
-
جن قوموں نے کربلا کے پیغام کو سمجھا آج وہ باطل اور یزیدیت کے مقابل ڈٹ کر کھڑی ہیں، ترجمان ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کربلا حق کا معیار…
-
امریکہ عالمی امن کے لئے خطرہ ،عراقی پارلیمنٹ کی قرارداد غیرت اسلامی کا اظہار ہے، علامہ نیاز نقوی
حوزه/علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح اب بھی امریکہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔
-
ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں،علامہ شبیر میثمی
حوزہ/علامہ شبیر حسن میثمی نے جاری بیان میں کہا کہ ناروے کے شہر کرستیان ساند میں اسلام مخالف شدت پسند تنظیم کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی کی گئی اور…
-
امام حسین علیہ السلام کی معرفت کے ساتھ ان کی عزاداری کریں، امام جمعہ مشہد
حوزہ/آیت اللہ سید احمد علم الھدی نے کہا کہ سید الشہداء (ع) سے بہترین عقیدت و محبت کا اظہار ان کی حقیقی معرفت ہے اور وہ اس طرح کہ امام حسین علیہ السلام…
-
پاکستان میں ٹرین سانحہ،ایران کی جانب سے پاکستانی عوام اور حکومت کو تعزیت
حوزہ/ ایران نے پاکستان میں مسافر ٹرین کو پیش آنے والے سانحے اور اس میں سو سے زیادہ افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر تعزیت پیش کی ہے۔
-
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں مجلسِ تکریم شہدائے مقاومت کا انعقاد
حوزہ/ جامعہ المصطفی العالمیہ اور جامعہ الکوثر کی طرف سے راولپنڈی اسلام آباد کے مدارس دینیہ کی کے تعاون اور مشارکت سے المصطفی آڈیٹوریم جامعہ الکوثر اسلام…
-
عزاداری ہمارا بنیادی حق ،کوئی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ نئی حکومت نے عزاداری سید الشہداءکے انعقاد میں رکاوٹیں پیدا کرنے کاسابقہ…
-
پاکستانی زائرین کو عراق جانے میں مشکلات، علامہ شفقت شیرازی کا عراقی شخصیات و حکام سے رابطہ
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ نے عراق کی اہم سیاسی، مذہبی اور سفارتی شخصیات سے رابطے کئے اور انہیں عراق بارڈر کی بندش کے باعث برای…
-
حرم مطہر امام رضا (ع) میں عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام کا عظیم الشان اجتماع
حوزہ/عشرہ محرم کے پہلے جمعہ کو عالمی یوم علی اصغر کا عظیم الشان اجتماع امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں منعقدہوا جس میں ہزاروں ماؤں نے اپنے شیرخوار…
-
کربلا ہر دور کے ظالم کے لئے بربادی کا پیغام ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/علامہ مقصود علی ڈومکی نے مرکزی امام بارگاہ سجاول میں عشرہ محرم کی پہلی مجلسِ عزا سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ نواسہ رسول امام حسین عالیمقام ع نے صحرائے…
آپ کا تبصرہ